پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں؟

Oct 14, 2022 | 12:20:PM

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں نت نئی گاڑیاں خریدنے کے شوقین پائے جاتے ہیں،پاکستان میں بھی ایسے افراد کی کمی نہیں ہے ۔کونسی گاڑی سب سے زیادہ فروخت ہورہی ہے،حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔

سوزوکی آلٹو  اس ماہ بھی  پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے رواں ماہ کی 5 سب زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

پاما کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 1.سوزوکی آلٹو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے۔  پاک سوزوکی نے آلٹو کے 2,372 یونٹس فروخت کیے، جس وجہ سےآلٹو   اس سال مسلسل 9ویں مہینے پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار بن گئی۔

یہ بھی پڑھیںں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں حیرت انگیز کمی

فہرست  میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت  ہونے والی گاڑی پے بھی پاک سوزوکی کی سوئفٹ کا راج رہا۔پیداوار میں کمی  کے باوجود،  ن  پاک سوزوکی نے سوئفٹ کے 1,263 یونٹس فروخت کیے۔فہرست  میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت  ہونے والی گاڑی ٹویوٹا کرولا ہے۔ ٹویوٹا  نے ستمبر 2022 میں کرولا کے تقریباً 1000 یونٹس فروخت کیے، چوتھےنمبر پرہونڈا سٹی رہی جبکہ ٹویوٹا  یارس فہرست  میں پانچویں نمبر پر رہی۔

واضح رہے غیر ا پاماممبران جیسے پرنس،  کیا، چنگان، پروٹون، ہوال اور ایم جی نے اپنے فروخت کے اعداد و شمارظاہر  نہیں کئے۔

مزیدخبریں