جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے جاوید لطیف کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔