ایچ ای سی چیئرمین کا تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال پرزور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ دنیا اپنی توجہ ڈیجیٹل تبدیلی، اختراعات اور تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر مرکوز کر رہی ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی میں عصری تبدیلیوں کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ عمارتوں اور ماڈلز کے بجائے یہ سمارٹ یونیورسٹی کے نظریے کا دور ہے۔ سمارٹ یونیورسٹی کی تعلیم نے عالمی وبا کے دوران عالمی تعلیمی نظام کو فائدہ پہنچایا ہے۔
ڈاکٹر مختار نے بتایاکہ ہائبرڈ لرننگ سسٹم کو بروئے کار لانے پر کام جاری ہے تاکہ مستقبل میں ہم دنیا میں پیچھے نہ رہ جائیں۔