وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا ایک بڑے ملزم کو پکڑنے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث کالعدم سندھ ریوولوشنری آرمی کے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر میں ڈینٹل کلینک پر افسوسناک واقعہ ہواتھا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1ڈاکٹر جاں بحق ،2افراد زخمی ہوئے تھے،اداروں کی مشترکہ کارروائی سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے اچھا کام کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی نقل وحرکت کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔سی ٹی ڈی نے کیمروں کو مانیٹر کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گرد تک پہنچے،دہشتگرد وقار خشک سے اسلحہ اور واردات میں استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔