(24نیوز) نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کرکے آٹھ افراد کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
مجرمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہکاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔
تفتیشی افسر انسپکٹر صفدر نے پولیس اہکاروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،ان کا کہنا تھا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جایے۔
عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور گرفتار پولیس اہلکاروں کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔