بجلی سے 16افراد کی ہلاکتیں ، میپکو پر بھاری جرمانہ عائد

Oct 14, 2022 | 15:41:PM
بجلی سے 16افراد کی ہلاکتیں ، میپکو پر بھاری جرمانہ عائد
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میپکو میں جولائی 2020 سے دسمبر  2021  کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کی وجہ سےنیپرا نے میپکو پر 2کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 16 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی،اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2  ممبران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی تھی ۔نیپراتحقیقاتی کمیٹی کے مطابق16 میں سے 11 اموات میں میپکو قصوروارقرار پایا گیا ، 11 اموات میں 4 0میپکو کے ملازمین  جبکہ 07  عام شہری  تھے۔اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت میپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا گیا ،مگر نیپرا کا کہنا تھا کہ میپکو  ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے ۔

اتھارٹی کی میپکو کوسوگوارخاندانوں کو  35  لاکھ روپے  فی کس معاوضہ ادا کرنے  کی  ہدایت کی گئی اور اتھارٹی کی میپکو کو سووگوار  خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کر دی گئی ۔