(24نیوز) ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک کو ان ٹارگٹڈ سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں تباہ کاریوں پر بہت دکھ ہوا ہے سیلاب کے باعث انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کابھی نقصان ہوا ،سیلاب سے نقصانات پر تمام تر ہمدردیاں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔پاکستان کے ساتھ قرض معاہدے میں توسیع اور قرض رقم بڑھائی گئی اور ،کموڈیٹی پرائسز کنٹرول کیلئے آئی ایم ایف نے حال ہی قرض قسط جاری کی ہے گزشتہ جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک اور یو این ڈی پی کے سیلاب سے نقصانات پر حتمی تخمینے کا انتظار ہے، نقصانات پر حتمی تخمینے کے بعد آئی ایم ایف اپنے اہداف کا جائزہ لے گا اورحتمی تخمینوں کے بعد پاکستانی حکام کو سن کر امدادی اقدامات کا فیصلہ کریں گے،واضح رہے کہ نویں جائزے کیلئے آئی ایم ایف وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا ۔