(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا،ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے بڑھ کر 226 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگاہوکر 224 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگا ہوکر 256 روپے پر پہنچ گیا ۔
یو اے ای درہم 1 روپے مہنگا ہوکر 62.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 90 پیسے مہنگا ہوکر 60.80 روپے تک جا پہنچا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اصافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 218.38 روپے سے بڑھ کر 218.50 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے واشنگٹن میں اہم ملاقات کی ،وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا بھی تھیں۔