بلاول بھٹو سے لارڈ طارق احمد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Oct 14, 2022 | 18:40:PM

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا و دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری اور لارڈ طارق احمد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی موجودتھے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لارڈ طارق احمد نے برطانوی حکومت کی جانب سے اضافی 10 ملین پاو¿نڈ کی امداد سے آگاہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی اضافی سمیت مجموعی طور پر 26 ملین پاو¿نڈ سے زائد امداد پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا،وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔
بلاول بھٹو زرداری اور لارڈ طارق احمد نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زوردیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تاریخی روابط ہیں، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اور برطانیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی

مزیدخبریں