(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین کا اجلاس ہوا،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین ملک بھر میں کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل سنیں اور حل کے اقدامات کریں،اجلاس میں شیری رحمان، نوید قمر، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی اور نوابزادہ افتخار احمد خان بابر موجودتھے، شہادت اعوان، ساجد طوری، سید مرتضی احمد، احسان مزاری، عابد بھیو، رضا ربانی کھر، تسنیم قریشی، مہیش ملانی، محمد علی شاہ باچہ اور مہر ارشاد احمد سیال نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی