(24 نیوز)سیکرٹری ماحولیات نے دوران سموگ تمام افسران کی چھٹیاں بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سیکرٹری ماحولیات عثمان خان کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران سمیت ملازمین سموگ سے چھٹکارے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے ،باغوں کے شہر کی فضا کو صاف بنانے میں تمام افسران کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری ماحولیات کا مزید کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش ناقابل قبول ہو گی ،چھٹیوں کے اعلامیہ پر سموگ سیزن ختم ہونے تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی