چودھری شجاعت سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

Oct 14, 2022 | 19:55:PM
چودھری شجاعت, ناروے , سفیر, ملاقات، تعلقات
کیپشن: چودھری شجاعت سے ناروے کے سفیر کی ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ  چودھری شجاعت حسین سے ناروے کے سفیر کی ملاقات ،ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین،مسلم لیگ ناروے کے صدر محمد رزاق اور ملک توقیر اعوان بھی موجود تھے۔

 اسلام آباد  میں مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ناروے کے سفیر مسٹر پیر البرٹ الاساس نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر  چودھری شجاعت نے کہا کہ  پاکستان اور ناروے کے مابین تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان اور ناروے کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستانی عوام ناروے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔