بڑی خوشخبری،پیٹرول مزید سستا ہونے کاامکان

Oct 14, 2022 | 21:05:PM
بڑی خوشخبری،پیٹرول , سستا,پیٹرولیم مصنوعات, آئی ایم ایف
کیپشن: پیٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا  امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہو سکتی ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ  خام تیل کی اوسط قیمتوں  پر ریفائنریز نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی تجویز کی گئی ہے،ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10.78روپے کمی کی تجویز ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 224.80 روپے سے کم کرکے 217.02 روپے ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.57 روپے مہنگا کرنے کی تجویز  ہے، ایک لیٹر ڈیزل 235.30روپے سے بڑھا کر 246.87 روپے کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

 ایک لیٹر مٹی کا تیل 4.52روپے مہنگا کرنے کی تجویز پرایک لیٹر مٹی کا تیل 191.83روپے سے بڑھا کر 196.35 روپے کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 7.48روپے اضافہ کرنے کی تجویز کے بعدلائٹ اسپیڈ ڈیزل 186.50روپے سے بڑھا کر 193.98 روپے کرنے کی تجویز ہے۔جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 4.48روپے اضافہ کرنے کی اور فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں 8374 روپے کمی کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر تک لے جانا ہے ،اگرپیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی گئی تو پیٹرول کی قیمت میں کم کمی ہوگی اوراگر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی مزید بڑھائی گئی تو فی لیٹرڈیزل مزید اضافہ ہوجائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔