مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ ہمارے دور میں شروع ہوئی، یاسمین راشد جھوٹ پکڑا گیا

Oct 14, 2022 | 21:22:PM
وزیر صحت پنجاب، ڈاکٹر یاسمین راشد، مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ، پی ٹی آئی دور،
کیپشن: یاسمین راشد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ”مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ پی ٹی آئی دور“کی حقیقت غلط نکلی بلکہ شہباز شریف دور میں ہی مفت ٹرانسپلانٹ کی شروعات ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے 31 مئی کو پی کے ایل آئی میں دو خواتین مریض جن میں ایک کا تعلق مصری شاہ جبکہ دوسری خاتون کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ سے تھا ملاقات کی اور ان دونوں مریضوں کی خیریت دریافت کی تھی اور اس وقت دونوں خواتین کا مفت ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی پی کے ایل آئی میں پریس کانفرنس کے دوران مریضوں نے ادویات نہ ملنے کی شکایات کی مگر سکیورٹی نے ملنے نہ دیا ۔
بعد میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو مریضوں نے بتایا کہ کڈنی کا دو سال پہلے ٹرانسپلانٹ ہوا اور روزانہ ادویات نہ کھائیں تو گردہ فارغ ہوجائے گا اور پچھلے چھ ماہ سے ادویات نہیں مل رہیں۔
اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ پہلے آپ شکر کریں آپکا ہماری حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ کروایا کونسی حکومت نے اس سے پہلے مفت ٹرانسپلانٹ کروائے ہم کوشش کررہے ہیں ادویات بھی مل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ماحولیات کے تمام ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد