(ویب ڈیسک)موبائل فون چوری ہونا اور چھن جانا معمول بن چکا ہے، نوجوان جب موبائل خریدنے بازار گیا اور وہاں دکان میں اپنا ہی چوری شدہ موبائل رکھے دیکھ کر کیا ردعمل دیا۔
نوجوان موبائل خریدنے کیلئے چور بازار گیا لیکن وہاں جاکر وہ سرپرائز ہوگیا کیونکہ وہاں ایک دکان کے شوکیس میں اس کا چوری شدہ موبائل رکھا ہوا تھا۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ایک دکان پر جاکر موبائل فون اٹھاتا ہے اور دکاندار سے اس کی قیمت پوچھتا ہے، جس پر دکاندار اسے قیمت بتاتا ہے، نوجوان کہتا ہے کہ یہ بالکل میرے فون جیسا لگ رہا ہے، دکاندار ہنستا ہے اور کہتا ہے کہ ’’آپ ہی کا ہے بھیا