(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے خاران میں دہشتگردی کے واقعے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی جاں بحق ہو گئے۔ بلوچ علیحدگی پسند کالعدم گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس نور مسکائزئی مسجد میں عشا کی نماز ادا کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان سمیت 3 نمازی شدید زخمی ہو گئے۔سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ڈی آئی جی بلوچستان نے سابق چیف جسٹس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ، ان کاکہناتھا کہ محمد نور مسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ ہوئی ،فائرنگ سے دیگر 2 نمازی بھی زخمی ہوگئے۔حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کوئٹہ ؛ دہشتگردی کے واقعہ میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی جاں بحق
Oct 14, 2022 | 21:36:PM