الیکشن کمیشن نے قومی و بین الاقوامی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

Oct 14, 2023 | 01:01:AM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے انتخابات کی کوریج کیلئے قومی و بین الاقوامی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی مبصرین کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ،مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ لازمی ہے،یہ اجازت نامہ پولنگ سٹاف کو دکھایا جاۓ گا،مبصرین پاکستان کی سالمیت اور لوگوں کی بنیادی حقوق کا خیال رکھیں گے،مبصرین ملکی قانون اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کی پاسداری کرے گا،ایسا عمل نہیں گریں گے جس سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت ظاہر ہو۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اجازت نامہ واپس لے لیا جاۓ گا،میڈیا انتخابی  مہم کے دوران قومی میڈیا ملکی سالمیت ،نظریہ کے خلاف کوئی مواد جاری نہیں کرے گا،قومی اداروں اور عدلیہ کی آزادی کا خیال رکھا جاۓ گا،انتخابی شیڈول کے اجرا سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن تک ضانطہ اخلاق کی پابندی کی جاۓ گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسی الزام تراشی جس سے ملی یکجہتی اور امن عامہ کو نقصان کا خطرہ ہو اجتناب کیا جاۓ گا،امیدواروں کی بیان بازی میں میڈیا دوطرفہ راۓ لے گا،حکومت اور امن عامہ کے ادارے میڈیا کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے،میڈیا کو کسی طرح بھی انتخابی عمل سے  نہیں روکا  جاۓ گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 58 روپے کمی کا امکان

مزیدخبریں