پاک بھارت ٹاکرا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات سے بڑی پیشگوئی کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔احمد آباد میں دھوپ نکل چکی، آسمان صاف اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے شائقین کرکٹ بے چین ہیں اور کرکٹ لوورز گزشتہ کئی روز سے میچ دیکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے صبح سے ہی شائقین احمد آباد اسٹیڈیم آنے لگے ہیں۔
روایتی حریف کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے نہ صرف بھارت کے لاکھوں شائقین احمد آباد پہنچے ہیں، بلکہ بیرون ملک سے بھی مداح میچ دیکھنے بھارت آئے ہیں۔ ایسے میں بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔ بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے باہر رش بڑھ جائے گا اس لیے جلدی تیاری کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: ہوم گراؤنڈ میں کسی ٹیم کو ہرانے کا الگ ہی مزہ ہے: شاہین شاہ آفریدی
خیال رہے کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہو گیا اْس پر توجہ نہیں، جو حال ہے اْس پر توجہ ہے۔کوشش ہوگی کہ کل بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔