بھارتی اوپنر شبمن گِل ستمبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) ماہِ ستمبر میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بھارتی اوپنر شبمن گِل پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بھارتی کے مایہ ناز اوپنر بلے باز اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر براجمان بیٹر شبمن گِل کو ستمبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا، شبمن گِل کو ستمبر میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔.
یہ بھی پڑھیں: کس طرح کی ٹیم کو ہرانے کا الگ مزہ ہے؟ شاہین شاہ نے دل کی بات بتا دی
The young India batter was stellar in September ⭐
— ICC (@ICC) October 13, 2023
More as Shubman Gill claims ICC Player of the Month honours https://t.co/cQKOEsc8Jx
علاوہ ازیں سری لنکا کی چیماری اتھاپتھو ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔
A prolific period rewarded with the ICC Women's Player of the Month for September!
— ICC (@ICC) October 13, 2023
Sri Lanka captain Chamari Athapaththu's class is permanent ⭐https://t.co/jTZIrdbDO9
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے، آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ 2023 کا سب بڑا مقابلہ ہوگا۔