خاتون نے خود سے ہی شادی کرلی،آخر وجہ کیا بنی؟

Oct 14, 2023 | 11:37:AM

(ویب ڈیسک)ایسا بھی ہوتا ہے؟برطانیہ میں خاتون نے 20 سال سے شادی کیلئے اچھے مرد کی تلاس کا انتظار ختم کر کے خود سے ہی شادی رچا لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ  سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کیلئے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا اور منگنی کیلئے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو مدعو کیا،کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ولکنسن نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا.

 خاتون کا کہنا تھا کہ تقریب باقاعدہ شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا،10 ہزار پاؤنڈز کی رقم تقریب پر خرچ کی جو ہر ماہ بچا کر جمع کی تھی، رقم میری شادی کیلئے مخصوص تھی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اس کام کیلئے استعمال کروں جو میں کرنا چاہتی ہوں۔

سارہ ولکنسن نے  بتایا کہ خود سے شادی کے بارے میں سن کر میرے دوست حیران نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی؟،اوگرانے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

مزیدخبریں