(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں ہو گا، جہاں پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آج ہونے والے 12ویں مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گیں، اس بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا نے پِچ اور موسم کی تفصیلات شیئر کر دی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، یہاں حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: کس طرح کی ٹیم کو ہرانے کا الگ ہی مزہ ہے؟ شاہین آفریدی نے دل کی بات بتا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے، میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔
موسم سے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسم گرم اورخشک رہنے کی امید ہے، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، میچ کے دوران سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ آج احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں شیڈول ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔