اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کی ساس کا غزہ سے جذباتی پیغام

Oct 14, 2023 | 11:45:AM
 اسرائیل کی بمباری کے بعد غزہ میں اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کی ساس نے غزہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ خاصی جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کی بمباری کے بعد غزہ میں اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کی ساس نے غزہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ خاصی جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں ۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النکلہ کی والدہ الزبتھ اور والد میجڈ النکلہ اور فیملی کے دیگر افراد غزہ میں پھنسے ہیں۔ اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ساس کا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ الزبتھ النکلہ ہیں۔ جو میری ساس ہیں اُنہوں نے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کی اکثریت کی طرح الزبتھ کا بھی حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں غزہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے لیکن باقی آبادی کی طرح وہ بھی پھنسی ہوئی ہیں اور ان کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ویڈیو پیغام میں الزبتھ خاصی جذباتی اور فکر مند دکھائی دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ہے، 10 لاکھ افراد سخت مشکلات میں ہیں۔ انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ لوگ نقل مکانی کررہے ہیں، ہوسکتا ہے یہ ہمارا آخری ویڈیو پیغام ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ہسپتالوں میں بھی لوگ ہیں انھیں کیسے نکالیں گے۔ کہاں ہے انسانیت ہر طرف لوگ پریشان ہیں لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہے بجلی اور ایندھن بھی نہیں ہے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مزید  پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہدا کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی 

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیراعظم حمزہ یوسف کی اہلیہ نے جمعرات کو اچانک ایک انٹرویو بیچ میں ہی رکوا دیا اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھیں، انہیں دورانِ انٹرویو خبر ملی تھی کہ غزہ میں ان کے اہل خانہ جس گھر میں مقیم تھے اس پر بمباری کی گئی ہے۔

حمزہ یوسف اور ان کی اہلیہ نادیہ النکلہ دونوں نے غزہ میں موجود اپنی فیملی کی سلامتی کے حوالے سے بارہا خوف کا اظہار کیا ۔ ان کے والدین، دادی، بھائی اور ان کے بچے اس وقت غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنی سرکاری رہائش گاہ کے ڈرائنگ روم میں انٹرویو کے ابتدائی لمحات میں النکلہ روتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئیں، اور انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ چند گھنٹے پہلے وہ اپنی فیملی سے بات کر رہی تھیں لیکن اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ وہ بمباری کی میڈیا رپورٹس دیکھ رہی تھیں، انہوں نے اس علاقے کو پہچانا جہاں ان کے والدین رہ رہے ہیں۔ آخر کار ان کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوا جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ محفوظ ہیں۔