الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Oct 14, 2023 | 12:35:PM
الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے،شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔