قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے:جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دس پندرہ سالوں سے کراچی کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ وہاں ہم جائیں, قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، کراچی اور اندرون سندھ میں نئی تنظیم بنا دی ہے اس لئے تکلیف ہے، اب وہ ڈر رہے ہیں کہیں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل نہ جائے،کسی جماعت کو سندھ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم 14 سے 15 سال سے کراچی نہیں جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل سستا ؟،قیمت کتنی کم ہو گی؟ اہم خبر جانیے
ن لیگی رہنماجاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، نواز شریف کا تجربہ اور ان پر اعتماد ہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔