(افضل بلال)ورلڈکپ 2023 کے اہم ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،بھارت نے 192 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کو بھارت سے 8 ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،بھارت نے 30.3 اوورز میں ہدف پورا کرلیا،کپتان روہت شرما 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، شریاس ایئر نے 53 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا
قبل ازیں کرکٹ پاکستان کی ساری ٹیم 191 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی،بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے پاکستانی اوپنر بلے باز کچھ خاطر خواہ کارگردگی نا دکھا پائے اور جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، 41 کے مجموعی رنز پر عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، 73 کے مجموعی رنز پر دوسرے اوپنر امام الحق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم بھی نصف سینچری بنا کر 155 کے مجموعی رنز پر محمد سراج کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کس طرح کا ہیئر سٹائل پسند کرتے ہیں؟
سعود شکیل 162 کے مجموعی رنز پر 6 سکور بنا کر آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ افتخار احمد بھی صرف 4 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے کلدیپ یادو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی 49 رنز بنا کر 168 کے مجموعی سکور پر بمرا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، وائس کپتان شاداب خان بھی صرف 2 رنز کا اضافہ کر پائے اور 171 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، 187 کے مجموعی سکور پر پاکستانی کی 2 وکٹیں اکھٹی گر گئیں، محمد نواز 4 جبکہ حسن علی 12 رنز ہی سکور کر سکے۔ پاکستان کی آخری وکٹ 191 کے مجموعی سکور پر گر گئی، حارث رؤف جدیجہ کی گیند پر ایل بی ڈیلیو آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2، بمرا نے 2، محمد سراج نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پابنڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور رویندرا جدیجہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں اچھا آغاز ہوا ہے اسی کو برقرار رکھیں گے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے راز کی بات بتا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ بیٹرز کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر براجمان شمبن گِل بھی اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کریں گے۔ بھارتی کی پلیئن الیون میں کپتان روہت شرما، ان فام شبمن گِل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر،کے ایل راؤل، ہاردک پانڈیا، ریونندرا جدیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، محمد سراج اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔