جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، 152 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Oct 14, 2023 | 15:03:PM
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، 152 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداددہشتگردی عدالت نے  152ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جلسہ، پی ٹی آئی نے  ایک اور قدم اٹھا لیا

لاہورانسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معاہدہ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔