منفرد لہجے کی شاعرہ بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرے ایک سال ہوگیا

Oct 14, 2023 | 15:35:PM
 منفرد لہجے کی شاعرہ اور سابق پرنسپل بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرےآج ایک سال مکمل ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) منفرد لہجے کی شاعرہ اور سابق پرنسپل بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرےآج ایک سال مکمل ہو گیا۔

آج 14 اکتوبر کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے مداحوں اور شاگردوں نے سوشل میڈیا پر ان کے درجات کی بلندی کی دعاؤں کے ساتھ ان کو یاد کیا اور ان کی ناقابل فراموش ادبی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 خاور کیانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ تھیں، ان کی شاعری کی چار کتابیں قید تنہائی، جلتے لمحے، شیشوں کا نگر اور لاحاصل شائع ہوئیں جنہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، ان کے لکھے ہوئے گیت بوہے باریاں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

 

مزید پڑھیں:  لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

 اس کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل سونگ انتہائے شوق لکھنے کا اعزاز بھی بیگم خاور کیانی کو حاصل ہے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولز کی پرنسپل کے طور پر انھوں نے 26 سال تک خدمات سر انجام دیں۔