پاک بھارت ٹاکرے پر ایسا ڈسکاؤنٹ جو کوئی ’پاکستانی‘ قبول نہیں کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر پاکستانی شائقین کو ایک خصوصی ’دعوت‘ دی گئی ہے۔ اچھائی کے لبادے میں یہ نہایت ’بُری‘ آفر شائقین کا خون کھولانے کیلئے کافی ہے۔
سوشل میڈیا پربھارتی اخبار بنگلورٹائمز کی جانب سے مبینہ طور پرشائع کیا جانے والا ایک اشتہار وائرل ہے جس میں پاکستانی شائقین کو ’کھلی دعوت‘ دی گئی ہے۔ یہ تشہیری مواد بھارت کی ایک آئن لان ٹریول کمپنی کی جانب سے ہے جنہوں نے پاک بھارت میچ کے موقع پر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی سوچی اور یہ ’اسمارٹ کانٹینٹ‘ بنا ڈالا۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ، ’پیارے پڑوسیوں، آئیں ایک لمحہ نکالیں اوردشمنیاں بھول جائیں۔ ایسا ہرروزنہیں ہو گا کہ آپ ہم سے ملیں، ہمیں توقع ہے کہ امید ہے آپ ہماری جانب سے اچھے میزبان کا کردا نبھانے پربُرا نہیں منائیں گے۔ ہم اپنی روایت پرقائم رہتے ہوئے آپ کیلئے کچھ دلکش آفرزدیناچاہتے ہیں‘۔
’میک مائی ٹرپ‘ نامی اس کمپنی نے اشتہارمیں پاکستانی شائقین کو 3 قسم کی آفرزکی ہیں لیکن ان آفرز کے بدلے رکھی گئی شرط محب وطن پاکستانیوں کا خون کھولانے کے لیے کافی ہیں کیونکہ وہ ان سے تبھی فائدہ اٹھا پائیں گے جب پاکستان بھارت سے یہ میچ ہار جائے۔
Yeh kya mazak hai #Bangalore walo? #INDvsPAK pic.twitter.com/FjP5fAgrun
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) October 14, 2023
اشہار کے مطابق گرین شرٹس یہ 10 وکٹوں یا 200 رنز سے ہارے تو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ دوسری آفر میں میچ 6 وکٹوں یا 100رنزسے ہارنے کی صورت میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔ تیسری صورت میں اگر پاکستان یہ میچ 3 وکٹوں یا 50 رنز سے ہارا تو آپ 10 فیصد رعایت لے سکیں گے۔ یہی نہیں، اس ڈسکاؤنٹ آفر کو استعمال میں لانے کے لیے خصوصی کوڈ بھی دیا گیا ہے۔
Yeh kya mazak hai #Bangalore walo? #INDvsPAK pic.twitter.com/FjP5fAgrun
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) October 14, 2023
کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اُن کے ولازمیں تمام ترسہولتیں دستیاب ہیں اور کیونکہ مشکل وقت ہی دوست قریب لاتا ہے اس لیے وہ یہ موقع پاکستان اور بھارت کے مابین بہتررشتہ استوارکرنے کیلئے دے رہے ہیں۔
اس ناقابل فہم دریا دلی پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ ردعمل کااظہار کیا۔ ایک صارف نے بھارتیوں کی اس آفر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وہی دوسرے صارف نے بھارت کی اس حرکت کو بچکانہ قرار دیا ہے۔