عطااللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Oct 14, 2023 | 17:03:PM

(ارشاد قریشی)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑ  کے قریبی ساتھی سابق چئیرمین شیخ یعقوب میونسپل کمیٹی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گئے، شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کو گزشتہ شب گولیاں ماری گئی تھی۔ ڈی ایچ کیو میں علاج جاری تھا ۔جس کے بعد عطااللہ تارڑ نے راولپنڈی میں میاں نواز شریف کے استقبالیہ تیاریوں کے جلسوں میں شرکت سے معذرت کرلی۔

 عطا اللہ تارڑ نے  کہا کہ رات کو میرے حلقہ کے قریبی ساتھی شیخ یعقوب قاتلانہ حملہ ہوا جو آج صبح دم توڑ گئے۔ فرض ہے کہ جو دنیا سے چلے گئے انکے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے کیس کو پرسوو کریں، آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی کے تمام دوستوں ورکروں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے کنونشن اور استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں،میں واپس آؤں گا تو جلد ان پروگرام کا انعقاد کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر کی ملاقات

مزیدخبریں