پی ایس او کو ادائیگی کا معاملہ ؛ پی آئی اے وعدہ پورا کرنے میں ناکام

Oct 14, 2023 | 18:59:PM

(اشرف خان)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کی جانب سے پی ایس او کو وعدے کے تحت ادائیگی نہ کی جا سکی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ایندھن کی سپلائی کی مد میں فوری طور پر دو ارب روپے ادا کرنے تھے،پی آئی اے نے رواں ہفتے اب تک 62 کروڑ 50 لاکھ روپے ہی ادا کئے ،پی آئی اے کو مشکلات اور ادائیگی نہ ہونے پر بھی ایندھن کی سپلائی کی جارہی ہے ،پی آئی اے نے فوری طور پر ایک ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ادائیگی نہ ہونے پر پی آئی اے کو مختلف ائیر پورٹس پر فیول کی سپلائی بند کرنے پڑ رہی ہے، پی ایس او کی جانب سے عدم ادائیگی پر چھوٹے شہروں میں فیول سپلائی بند ہے،سکھر،ملتان،کوئٹہ،رحیم یار خان ،گوادر سمیت چھوٹے شہروں کو تاحال فیول کی سپلائی بند ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام انٹر نیشنل اور اہم ائیر پورٹس کے اندورن ملک پروازوں کی سپلائی کو جاری رکھ رہے ہیں ،اگر ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوا تو مزید اقدامات کئے جاسکتے ہیں ،پی ایس او کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے،پی آئی اے نے پرانے واجبات کی مد میں پی ایس او کو 26 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں ،پی آئی اے انتظامیہ نے مشکلات کی وجہ سے یومیہ بنیاد پر فیول کی سپلائی کے ساتھ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جو پوری نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی رہنما نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا

مزیدخبریں