پنجاب کے 5 اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کے حکم پر بنکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی

Oct 14, 2023 | 19:39:PM
پنجاب کے 5 اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کی سات بنکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کیلئے پانچ اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کے حکم پر بنکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی، اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: شہری کو حبس بے جاء میں رکھ کر پیسے بٹورنے والے 3 ایف آئی اے اہلکار معطل

لاہور ہائیکورٹ کے چیف کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بنکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بنکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کیلئے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔