الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام چیلنج
سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مؤقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کرکے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ہنگامہ آرائی کیس، جرم ثابت نہ ہونے پر مصطفی کمال سمیت 47 ملزمان بری
شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔