(عابد چودھری) سابق انسپکٹر عابد باکسر کے پولیس حراست سے فرار ہونے کے معاملے پر دہشتگردی سمیت 11 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، عابد باکسر اور اس کے مسلح گن مین مزاحمت کرتے رہے، عابد باکسر کو گرفتار کیا گیا تو ملزم نے کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی اور ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کردی۔
عابد باکسر اس دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے عابد باکسر کے ساتھیوں حمید اللہ اور اسماعیل کو حراست میں لے لیا، عابد باکسر پر الزام ہے کہ وہ اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق عابد باکسر سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہیں۔