(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس رشتے میں "میں" نہیں"ہم" کو اہمیت دیں۔
حال ہی میں اداکار و پروڈیوسر نے نجی ویب میگزین کے مہمان بننے، انہوں نے تقریباً 10 برس بعد پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے انڈسٹری میں اپنے سفر، زندگی کے نشیب و فراز، اپنی ازدواجی زندگی اور اپنے بیٹوں احد اور عدنان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔
بیٹوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آصف رضا میر نےانکشاف کیا کہ میں نے بیٹے احد رضا میر کا کام آج تک نہیں دیکھا کیونکہ احد نے بھی کبھی ان کا کام نہیں دیکھا۔
انہوں نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں، اس رشتے میں "میں" کے بجائے "ہم" پر توجہ دیں، تعلقات کو مضبوط بنائیں اور اگر کسی موڑ پر محسوس ہو کہ تمام تر کوششوں کے بعد بھی رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے تو دیر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:"کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں،پڑھ کر حیران رہ جاتی ہوں"، نوال سعید
آصف رضا میر نے بتایا کہ اب اہل خانہ کے ہمراہ مستقل بنیاد پر پاکستان منتقل ہوگیا ہوں ،گھر والوں کے ساتھ ملکر ذاتی پروڈکشن ہاس کھولنے کا ارادہ ہے۔