لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سےموسم سرد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں آندھی کے بعد بارش شروع ہوگئی ، مال روڈ ، جیل روڈ ، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش،رحمان پورہ اور گردو نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوگئی،جس سے سردی کا احساس بڑھ گیا ،شہر کا موجود درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے،شہر میں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شیخوپورہ کے گردونواح میں موسلادھار بارش اور ننکانہ صاحب میں تیز اندھی 'گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ، تیز ھوا اور بارش سے موسم سرد ہوگیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
اسی طرح گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین،نوشہرہ ورکاں اورسرگودھا کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ،بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی آمد کا آغاز ہو گیا۔
کھاریاں کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،بارش سے سردی اور درجہ حرارت میں نمایاں حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔