وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے 

Oct 14, 2023 | 22:56:PM

(بابر شہزاد ترک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے سیکرٹری نجکاری کمیشن و نجکاری ڈویژن ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ جواد پال کو تبدیل کر کے سیکرٹری نجکاری ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثناپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن عثمان اختر باجوہ کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری نجکاری کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے بری خبر؛ اہم کھلاڑی پھر انجری کا شکار

مزیدخبریں