دو طرفہ تعلقات کیلئے پاکستان اور بھارت کےدرمیان پیغامات کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا:وزیر خارجہ

Oct 14, 2024 | 00:52:AM

Read more!

(24نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈیا کو نہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کا پیغام دیا ہے اور نہ انہوں نے ہمیں اس حوالے سے کچھ کہا ہے۔ 

24نیوز کے پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہندوستان کے وزیر کارجہ کا دورہ پاکستان ایک کثیرالجہتی ایونٹ میں شرکت کیلئے آرہا ہے اور اس کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کیلئے نہیں ہے،پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جے شنکر کا دورہ ایک کثیر الجیہتی فورم جو کہ شنگھائی تعاون کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہے،اس دورے میں ایس سی او ایجنڈا ہوگا، ایس ای او کا جو چارٹر ہے اس کے حوالے سے جس میں سماجی،ثقافتی، اقتصادی ،انسانی ہمدردی سمیت  سیکیورٹی وغیرہ جو اس کے دائرہ کار میں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہسکتا ہے اس اجلاس میں اس کا اگلا بجٹ بھی پاس ہو،اگر یہ اجلاس کسی اور ملک نے میزبانی کرنی ہوتی تو یہی پیٹرن ہوتا اور پاکستان نے بھی اس کی پیروی کی ہے۔ 
اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ انڈین وزیر خارجہ جے شنکربطور ایک ممبر کے طور پر شریک ہونگے اور پھر اپنے وطن واپس چلے جائینگے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: شنگھائی اجلاس، جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

مزیدخبریں