احتجاج کی کوئی اجازت نہیں، کوشش کرنے والوں کیساتھ سختی سے پیش آئیں گے: کمشنر اسلام آباد

Oct 14, 2024 | 01:30:AM

(24 نیوز) اگر کوئی احتجاج کے لیے آتا ہے تو اسے کوئی اجازت نہیں ہے اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی  رندھاوا کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور اس کے قدرتی حسن کو مزید نکارا ہے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر مزید چیزیں لگا رہے ہیں، لیزر لائٹس بھی لاہور سے منگوا رہے ہیں، فل ڈریس ریہرسل ہو رہی ہیں ،آج رات مزید سکرینز اور لاٹئس لگائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز ایف سی اور سب ہم ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، وی آئی پیز روٹس، ہوٹلز اور کنونشن سنٹر سمیت تمام عمارتوں اور ان کے راستوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے، 5 مختلف کنٹرول روم بنائے گئے ہیں، مرکزی کنٹرول روم کنونشن سنٹر میں قائم کیا گیا ہے۔

کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ چیف کمشنر کی آئیسکو چیف سے بھی ملاقات کی، اسلام آباد میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، بجلی کے بیک اپ کے لیے متبادل نظام بھی بنایا گیا ہے، سی ڈی اے اور باکو کی ٹیموں میں مقابلہ تھا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانا ہے، کوئی چیز ٹینڈر نہیں کی گئی ہمارے آرکیٹیکٹس نے سب ڈیزائنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی اجلاس، جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

سیکیورٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ آرمی کو اسلام آباد کہ سیکیورٹی کنٹرول دے دیا ہے، پولیس، رینجرز ایف سی سب موجود ہیں تاکہ پر امن ماحول ہو، اگر کوئی احتجاج کے لیے آتا ہے تو اسے کوئی اجازت نہیں ہے اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا، ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ عالمی مہمانوں کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا جائے اور ان کی مہمان نوازی کی جائے کسی قسم کا غلط تاثر نہیں دینے دیں گے۔

مزیدخبریں