کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہر قائد میں صبح سویرے بادلوں کا راج ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہرقائد میں بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیند سے اٹھتے ہی موبائل فون کا استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے
اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔