بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 14, 2024 | 09:04:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا جبکہ  بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیند سے اٹھتے ہی موبائل فون کا استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں