کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالا طیارہ، شعبہ انجینئر نگ میں منتقل
العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 کوئٹہ کے قریب ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پر بلندی کھونے لگ گئی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کا معاملہ،طیارے کو گراونڈ کئے جانے کے بعد شعبہ انجینئرنگ میں منتقل کر دیا گیا ۔
پرواز کے 136 مسافروں کو چار بجے سہ پہر کی پرواز سے اسلام آباد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی کے 308 کے لئے مسافروں کی بورڈنگ جاری ،مسافر ممکنہ طور پر 14 گھنٹوں کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
العین سے اسلام آباد کی پروازپی کے 144 کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا۔کوئٹہ کے قریب ایئربس ہاہیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اچانک بلندی کھونے لگ گئی تھی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز نمبر 308 کے ذریعے متاثرہ مسافروں کو آج روانہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔