(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس طلب کر لیا ، پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔
سی ایم ہاؤس خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی بنائی دی جائے گی۔
سی ایم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے پارٹی قائدین اور منتخب اراکین کو ذمے داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔