شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کا 23واں اجلاس 15 اکتوبر کو ہو گا

Oct 14, 2024 | 09:48:AM
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کا 23واں اجلاس 15 اکتوبر کو ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس)شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کا 23واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں 9 مہمان وزرائے اعظم شریک ہوں گے, ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں دو وزرائے خارجہ اور ایک اول نائب صدر شریک ہوں گے, شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں ایس سی او سیکرٹری جنرل چین کے ژینگ منگ بھی شرکت کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ایس سی او, آر اے ٹی ایس ازبکستان کے روسلان آرکینو وچ میرزائیو بھی اجلاس میں شریک ہوں گے,ایس سی او انٹر بنک یونین کے چئیرپرسن بھی اجلاس میں موجود ہوں گے,اجلاس میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ CIS کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اخوم نعماتوو بھی شریک ہوں گے,سیکا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے.

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او بزنس کونسل کے سربراہ کے طور پر ایس سی او سیکرٹری جنرل چین کے ژینگ منگ اجلاس میں شامل ہوں گے,اجلاس میں روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن, بیلاروس کے رومن گولوویچینکو شریک ہوں گے, چین کی نمائندگی چینی وزیراعظم کی کیانگ جبکہ ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ نعماتووچ اریپوو کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قزاقستان کے وزیر اعظم اولجس بیکٹینوو, کرغیزستان کے آکیل بپک جعفروو, تاجکستان کے کوخیر رسول زادے اجلاس میں شریک ہوں گے, بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر بھارت کی نمائندگی کریں گے, مبصر رکن منگولیا کے وزیر اعظم اوخناگن خرورل سکھ بھی شریک ہوں گے,ایران کی نمائندگی اول نائب ڈاکٹر محمد رضا عارف کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق مہمان خصوصی ترکمانستان کے ڈپٹی چئیرمین کیبنٹ آف منسٹرز اور وزیر خارجہ راست میردوو بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔