تھلاپتی وجے کی فلم "گوٹ"باکس آفس پر 100 کروڑ کا سنگِ میل عبورکرگئی

تامل ناڈومیں فلم کی کامیابی کاجشن منایاگیا،فلم اب نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے

Oct 14, 2024 | 09:55:AM
تھلاپتی وجے کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مقبول اداکار اور سیاستدان تھلاپتی وجے نے حال ہی میں اپنی نئی فلم (GOAT) کی کامیابی کا جشن منایاجو تامل ناڈو میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کرچکی ہے،اس موقع پر فلم کی کامیابی کاکیک کاٹاگیا۔

فلم GOAT کوہدایت کاروینکٹ پربھو نے ڈائریکٹ کیا ہے،جس میں وجے نے دوہرا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،یہ فلم ایک سنسنی خیزایکشن سے بھرپور کہانی پر مبنی ہے جس میں وجے کے دونوں کردار مداحوں کو معیاری ایکشن اور دلچسپ کہانی کا مزہ فراہم کرتے ہیں۔

فلم کی سپورٹنگ کاسٹ میں بھی پرشانت، پربھو دیوا، موہن، جے رام، سنہا، لیلا، اجمل امیر،میناکشی چوہدری، ویبھاو، پریمجی آمرین اور یوگندرن جیسے اداکارشامل ہیں۔ 

GOAT اب نیٹ فلکس پر بھی ریلیزکردی گئی ہے جہاں اس کے وسیع ناظرین تک پہنچنے کی توقع ہے۔