لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد

امریکی ریاست مشی گن کی 68 سالہ کولین مونفورانڈونیشیاکے ساحل پر شوہر کےساتھ ڈائیونگ ٹور پرگئی تھی

Oct 14, 2024 | 10:10:AM
لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمدہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون چھٹیوں کے سفر کے دوران غائب ہو گئی تھیں، اب اس کی باقیات شارک کے پیٹ سے دریافت ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 68 سالہ ماں کولین مونفور انڈونیشیا میں ساحل سمندر پر اپنے شوہر مائیک کے ساتھ سات ہفتوں کے ڈائیونگ ٹور پر لطف اندوز ہو رہی تھیں،خاتون کو جزیرہ پلاؤ ریونگ پرآخری بار دیکھا گیا تھا۔

غیرملکی  خبررساں ادارے  کے مطابق کولین مونفور کے پانیوں میں غائب ہونے کے دو ہفتے بعد ایک مقامی ماہی گیر نے ایک شارک کو ماراتوشارک کے پیٹ سے سوئیم سوٹ کے ساتھ کولین کی باقیات مل گئیں۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ شارک کی جانب سے کولین کو مار کر کھایا گیاتھا۔