بھارتی خاتون کانام پی سی ایل میں شامل کرنے کامعاملہ،عدالت نے جواب مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)پاکستانی سے شادی کرنے والی بھارتی برٹش نیشنل شہریت کی حامل بھارتی خاتون کانام پی سی ایل میں شامل کرنے کے معاملہ پر عدالت نے وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب کے لئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں برطانوی شہریت کی حامل خاتون کا نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی نے انڈین برٹش نیشنل عائشہ وقار کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب کے لئے عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی۔
درخواست گزار وکیل، درخواست گزار خاتون کا برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ پیش کر دیاگیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت اس سے قبل بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے، درخواست گزار برطانیہ میں پیدا ہوئی ، کبھی انڈیا نہیں گئی،اسکے باوجود اسکا نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔عدالت درخواست گزار کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ، درخواست میں وفاقی حکومت ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔