تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی،ریشم

بہت سی تکلیفوں اوردکھوں کا سامنا کیا،تمام پریشانیاں اور دکھ اللہ تعالیٰ سے بیان کرتی ہوں

Oct 14, 2024 | 10:35:AM
تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی،ریشم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی بدل دی۔

ایک ٹی وی شوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی  میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔

ریشم نے بتایاکہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی،تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی،میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں،میں نے کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے،میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا،رشتہ داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا،اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔