سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

Oct 14, 2024 | 10:40:AM

(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کےرجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈانڈیکس کی335پوائنٹس بڑھ کر85818 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی,گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں