سندھ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات، امیدواروں کی لسٹ جاری
کراچی میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین، 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پرالیکشن،77 نشستوں کیلئے 428 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان)سندھ کے26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخاب کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین، 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا،77 نشستوں کیلئے 428 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،
شہر کے 6اضلاع کی مخلتف کیٹیگریز کی دس نشستوں کے لیے 96 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ یو سی 13صدرمیں چئیرمین کی نشست کے لیے14 کاغذات نامزدگی،ضلع وسطی یوسی پانچ گلبرگ میں ایک وائس چئیرمین کی نشست کےلیے10 کاغذات نامزدگی ،ضلع وسطی یوسی سات لیاقت آباد میں ایک چئیرمین کی نشست کےلیے11 کاغذات نامزدگی،ضلع کیماڑی یوسی دس بلدیہ میں ایک جنرل وراڈ نمبر کی نشست کےلیے8 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان سیاست نہیں صیہونی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
ضلع میلر یوسی نو میں ایک چئیر مین کی خالی نشست پرانتخاب ہوگا،ضلع ملیر یوسی سات ابراہیم حیدری میں ایک جنرل وراڈنمبر 4کی نشست کےلیے8 کاغذات نامزدگی ،
ضلع ملیر یوسی نو ملیر میں چیئرمین کی نشست کیلئے8 کاغذات نامزدگی ،ضلع غربی یوسی 5 منگھوپیر میں ایک جنرل وارڈنمبر کی نشست کیلئے5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
ضلع کورنگی یوسی7 کورنگی میں جنرل وارڈ نمبر 1کی نشست کےلیے7 کاغذات نامزدگی ،ضلع کورنگی یوسی 7 ماڈل کالونی میں چیئرمین کی نشست کےلیے15 کاغذات نامزدگی جبکہ ضلع کورنگی یوسی چھ لانڈھی میں وائس چیئرمین کی نشست کےلیے10 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
سندھ بھر میں ضمنی انتخابات کی 77 خالی نشستوں پر 14 نومبر کو پولنگ ہوگی۔