بھارتی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ
طیارےنے رات 2 بجے ممبئی سے نیو یارک کیلئے اڑان بھری ، ٹویٹ کے ذریعے دھمکی دی گئی ، خوفزدہ مسافر دہلی اتار لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ممبئی ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ائیرپورٹ سے رات 2 بجے کے قریب اڑان بھری، جس کے فوراً بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد حکومت کی سیکورٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر پرواز کو دہلی کی جانب موڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو ممبئی سے JFK جانیوالی والی پرواز AI119 کو ایک مخصوص سیکورٹی الرٹ موصول ہوا۔
الرٹ کے بعد تمام مسافروں کو دہلی ائیرپورٹ ٹرمینل پر باحفاظت اتارا گیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سے دو اور بھارتی پرواز میں اسی طرح کی بم کی اطلاع موصول ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی پروراز انڈیگو کی دو پروازیں جو ایک ممبئی سے مسقط اور ایک ممبئی سے جدہ کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، پیر کو بم کی دھمکیوں کے بعد ممبئی ائیرپورٹ پر اتار لی گئیں۔
انڈیگو کے ترجمان کے مطابق دو پروازیں، انڈیگو فلائٹ 6E 1275 اور انڈیگو کی فلائٹ 6E 56، کو محفوظ مقام پر پہنچا گیا ہے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد سکیورٹی نے چیکنگ کا عمل تیز کر دیا ہے۔